بارشوں کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل

بارشوں کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل
بارشوں کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا جو کہ جمعہ تک رہے گا۔آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بارشوں کے نئے سسٹم سے سندھ کے چند علاقوں میں بھی بارش ہوگی تاہم کراچی کا موسم خشک ہی رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا موسم آج خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 19 تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، پشین،ژوب، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، سبی، کوہلو، زیارت اور قلات کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ڈیرہ غازی خان، لیہ اور ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے پیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرم اور چترال میں بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔