وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 11 نکاتی ایجنڈے پر اجلاس منعقد ہوگا، جس میں کابینہ بھارت سے کیڑے مار ادویات در آمد کرنے کی درخواست پر غور کرے گی۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری حکومت کے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دیں گے جبکہ کابینہ حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی بھی منظوری دے گی اور حکومت کے خود مختاراداروں،محکموں کی تشکیل نو سے متعلق رپورٹ بھی پیش ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس کے دوران گریڈ 1 تا 15 اسلام آباد کے ڈومیسائل پر نوکری کوٹہ دگنا کرنے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجرایڈمن کی منظوری بھی شامل ہے۔

کابینہ کےاب تک فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد