مسلم لیگ ق کا حکومت سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

مسلم لیگ ق کا حکومت سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

  



لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ(ق)نے حکومت سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 30 فیصد کم ہو چکی ہیں،حکومت مشکلات میں گھری غریب عوام کو اس کا ریلیف جلد پہنچائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کی تکالیف کم کریں اور انہیں بھر پور ریلیف دیں۔

مسلم لیگ ق

مزید : صفحہ اول