نیب نے فریال تالپور کے اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی مخالفت کردی،درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیب نے فریال تالپور کے اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی مخالفت کردی،درخواست پر ...
نیب نے فریال تالپور کے اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی مخالفت کردی،درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں فریال تالپور کی اکاﺅنٹس منجمد کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران نیب نے فریال تالپور کے اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی مخالفت کردی،نیب نے کہاکہ فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پورا نہیں اترتی،لہٰذا مسترد کی جائے،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،پیپلزپارٹی کی رہنما کے اکاﺅنٹس سے متعلق فیصلہ 20 مارچ کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں فریال تالپور کی اکاﺅنٹس منجمد کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،نیب نے فریال تالپور کے اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی مخالفت کردی،نیب نے کہاکہ فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پورا نہیں اترتی،لہٰذا مسترد کی جائے ۔نیب نے فریال تالپور کی درخواست پر جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشکوک ٹرانزیکشنز والے اکاﺅنٹس منجمد کئے ہیں،اخراجات چلانے میں مشکلات کی بات بلاجواز ہے ان کے دیگر اکاﺅنٹس موجود ہیں ،فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کے ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں ،کمپنی کے اکاﺅنٹس میں جعلی اکاﺅنٹس سے ٹرانزیکشن موجود ہیں ۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہم زرداری گروپ کے نہیں فریال تالپور کے اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست کررہے ہیں ،بچوں کی سکول فیس ادا کرنے میں بھی فریال تالپور کو مشکلات ہیں ،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب اتنا ظلم نہ کرے اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پڑ ھ لیں ،نیب بتائے فریال تالپور کے ذاتی اکاﺅنٹس میں کون سے پیسے آئے ہیں ۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو سننے کے بعد فریال تالپور کے اکاﺅنٹس فعال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہاکہ فریال تالپور کے اکاﺅنٹس سے متعلق فیصلہ 20 مارچ کو سنایا جائے گا۔