سپریم کورٹ ،پیراگان ہاﺅسنگ سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر نیب کی التوا کی استدعا منظور

سپریم کورٹ ،پیراگان ہاﺅسنگ سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ...
سپریم کورٹ ،پیراگان ہاﺅسنگ سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر نیب کی التوا کی استدعا منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پیراگان ہاﺅسنگ سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر نیب کی ایک ہفتے کے التوا کی استدعا منظور کرلی،جسٹس مقبول باقرنے نیب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں،عدالت نے کہاکہ ایک ہفتے میں تحقیقاتی رپورٹ اور سمری جمع کرائی جائے، رپورٹ درخواست گزارکے وکیل کو تین دن پہلے دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے نیب کی ایک ہفتے کی مہلت کی استدعاکردی،جسٹس مقبول باقر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ التواکیوں مانگ رہے ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کچھ اضافی دستاویزات اور تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانی ہے۔

جسٹس مقبول باقرنے نیب پراسیکیوٹرپربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاملے کوسنجیدگی سے کیوں نہیں لے رہے،نیب گزشتہ 15 ماہ سے اس کی تحقیقات کررہا ہے،جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ نیب نے ابھی تک ریفرنس بھی دائر نہیں کیا، وکیل اشراوصاف نے کہا کہ ریفرنس دائرہو گیا ہے اور چارج بھی فریم ہو گیا ہے،اس معاملے میں کچھ الزامات پر سیٹلمنٹ بھی ہو چکی ہے۔

جسٹس مقبول باقرنے نیب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں،عدالت نے کہاکہ ایک ہفتے میں تحقیقاتی رپورٹ اور سمری جمع کرائی جائے، رپورٹ درخواست گزارکے وکیل کو تین دن پہلے دیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد