آج بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، آسمان سے باتیں کرنے لگا

آج بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، آسمان سے باتیں کرنے لگا
آج بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، آسمان سے باتیں کرنے لگا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں کو بڑھا دیاہے اور ایسی صورتحال میںڈ الر کی بڑھتی ہوئی قیمت بھی عام شہریوں پر براہ راست قیمتوں میں اضافے کی صورت میں اثر انداز ہو تی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر یک دم ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعدانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 58 پیسے ے بڑھ کر 157 روپے 70 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔ یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈالر دو روز میں تین روپے 45 پیسے مہنگا ہو گیاہے جس کے باعث عوام میں ایک مرتبہ پھر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی 345 ارب روپے بڑھ گیاہے ۔

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی آج کچھ بہتری کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جبکہ گزشتہ روز شدید مندی چھائی رہی تھی جس کے باعث کاروباری افراد کے اربوں روپے ڈوب گئے تاہم آج حالات بہتر دکھائی دے رہے ہیں ۔سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہو ا 100 انڈیکس 37 ہزار 58 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اس وقت انڈیکس 297 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 37 ہزار 381 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ، سونا فی تولہ 700 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت فی تولہ95 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

مزید : بزنس