ڈاکٹرعدنان پرحملہ نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے کیا گیا،شہباز شریف

ڈاکٹرعدنان پرحملہ نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے کیا گیا،شہباز شریف
ڈاکٹرعدنان پرحملہ نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے کیا گیا،شہباز شریف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ ڈاکٹرعدنان پرحملہ نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے کیا گیا،حملے کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ منظم اورسوچی سمجھی واردات ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نےڈاکٹر عدنان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرعدنان پر حملے کے واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے،امید ہے لندن پولیس ملوث عناصر کو سامنے لائے گی، قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا ہے کہ شرپسند اس سے پہلے ہماری رہائش گاہ پرحملے کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی رہنما اور کارکن مشتعل نہ ہوں،ہم قانون کے ذریعے شرپسندعناصر تک پہنچیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد