فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی متفرق درخواستیں مستردکردیں

فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی متفرق ...
فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی متفرق درخواستیں مستردکردیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی متفرق درخواستیں مستردکردیں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ ایک کیس پر الگ سماعتیں کیسے کر سکتے ہیں؟،نااہلی سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سنیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی،ممبرپنجاب جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ درخواستوں کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کیس سے متعلق الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر کردی،ممبر پنجاب جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ایک کیس پر الگ سماعتیں کیسے کر سکتے ہیں؟،نااہلی سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سنیں گے ۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد کردیں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت24 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد