کورونا وائرس،وزیر صحت سندھ کی تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی تجویز

کورونا وائرس،وزیر صحت سندھ کی تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی ...
کورونا وائرس،وزیر صحت سندھ کی تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی تجویز

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت عذراپیچوہو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،وزیرصحت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی تجویزدیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت عذراپیچوہو کی زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سندھ نے ایئر پورٹ پر سکریننگ کیلئے ہیلپ ڈیسک کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے ،اجلاس میں تمام نجی اورسرکاری ہسپتالوں میں بھی فرنٹ لائن ڈیسک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت سندھ میں عوامی اجتماعات نہ کرنے سے متعلق ایڈوائزری بھی جاری کرے گا۔

دریں اثنا وزیر صحت عذراپیچوہو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،وزیرصحت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی تجویزدیدی۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی