عورت مارچ کے منتظمین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

عورت مارچ کے منتظمین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی
عورت مارچ کے منتظمین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے عورت مارچ کے منتظمین کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائمہ کمیٹی نے عورت مارچ کے منتظمین کو بلانے کا فیصلہ کیا اور اتفاق کیا انہیں طلب کرکے ان کے نعروں، نظریے اور مسائل پر بات کی جائے اور دریافت کیا جائے کہ ان کے مطالبات کیا ہیں؟
قبل ازیں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عورت مارچ کے منتظمین کو بلانے کی تجویز دی اور کہا کہ عورت مارچ کے منتظمین سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں؟ یہ وہ بخار ہے جس کا چڑھنے سے پہلے علاج ضروری ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ عورت مارچ کی نمائندگی 2 فیصد ہے ہم 98 فیصد نمائندگی والوں کو بھی بلاتے ہیں تاکہ ان کا بھی موقف سامنے آجائے، قائمہ کمیٹی آئندہ ہفتے عورت اور حیا مارچ کے نمائندگان کو سنے گی۔ دریں اثنا قائمہ کمیٹی نے آئندہ ہفتے میڈیا مالکان کو بھی اجلاس میں طلب کرلیا۔