محسن داوڑ،علی وزیر کا دورہ افغانستان، لیکن وہاں پر ان کی کن لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

محسن داوڑ،علی وزیر کا دورہ افغانستان، لیکن وہاں پر ان کی کن لوگوں سے ...
محسن داوڑ،علی وزیر کا دورہ افغانستان، لیکن وہاں پر ان کی کن لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  



اسلام آباد(ویب ڈسک) ارکان قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر نے افغان انٹیلی جنس کے سابق سربراہ امر اللہ صالح سے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں ان کے اور علی وزیر کی وجہ سے تاخیر ہوئی، دونوں کو این ڈی ایس حکام کے ہمراہ خصوصی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایاگیا، این ڈی ایس سے تعلق کی بنا پر مثالی پروٹوکول دیا گیا۔ چینل ذرائع کے مطابق افغان حکام نے ایس پی طاہر داوڑ کیلاش کو بھی وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد