”بین ڈنک کے لیے پلان تیار کرلیا“ میدان میں اترنے سے قبل پشاور زلمی کے کپتان نے بیان جاری کردیا

”بین ڈنک کے لیے پلان تیار کرلیا“ میدان میں اترنے سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ...
”بین ڈنک کے لیے پلان تیار کرلیا“ میدان میں اترنے سے قبل پشاور زلمی کے کپتان نے بیان جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے بین ڈنک کے لیے پلان تیار کرلیا ہے، انہوں نے دو بہت اچھی اننگز کھیلی جس کا لاہور کو فائدہ ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بس پلان چلنے کی بات ہے جس دن یہ کامیاب ہوجاتا ہے اس دن سب آسان ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیےاگلے دونوں میچ بہت اہم ہیں، ٹورنامنٹ اوپن ہے کوئی بھی ٹیم آگے آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرعلی بہت ٹیلنٹیڈ ہے اسے جو رول دیا جا رہا ہے وہ اس پر پورا اترتا ہے۔ وہ گیند کو بہت اچھا اسٹرائیک کرتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر فیصلہ کرین گے کہ قلندرز کے خلاف کیا ٹیم کھلانی ہے، لاہور میرا ہوم گرائونڈ ہے لیکن میری ٹیم پشاور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں اور جیت کر جائیں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -