مقبوضہ کشمیرمیں موجود بھارتی فوجی اڈے میں دھماکہ،ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیرمیں موجود بھارتی فوجی اڈے میں دھماکہ،ہلاکتیں
مقبوضہ کشمیرمیں موجود بھارتی فوجی اڈے میں دھماکہ،ہلاکتیں

  



سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کے ایک اڈے میں زوردار دھماکے سے دوافراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

’کشمیری ویژن ‘کے مطابق دھماکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع فوجی اڈے میں ہوا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افرادمزدور تھے جو فوجی بیس میں تعمیراتی کام میں مشغول تھے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ وہاں کھڑی ملٹری کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔رپورٹس کے مطابق تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیاض اور گلزار کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہوسکی تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی کچھ خبروں کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوا۔

مزید : قومی