کراچی میں پی ایس ایل میچ نہ کروائے جائیں کیونکہ۔۔۔وزارت صحت نے تجویز دیدی، وجہ ایسی کہ پی سی بی حکام بھی سوچ میں پڑگئے

کراچی میں پی ایس ایل میچ نہ کروائے جائیں کیونکہ۔۔۔وزارت صحت نے تجویز دیدی، ...
کراچی میں پی ایس ایل میچ نہ کروائے جائیں کیونکہ۔۔۔وزارت صحت نے تجویز دیدی، وجہ ایسی کہ پی سی بی حکام بھی سوچ میں پڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کی زیرصدارت محکمہ صحت سندھ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس میں بڑے اجتماعات سے بچنے کیلئے ایڈوائزری جاری کرنے کافیصلہ کیا گیاہے،وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وزیراعلیٰ سندھ کو تجویز دی ہے کہ جب تک کورونا کو خطرہ منڈلا رہاہے اس وقت تک پی ایس ایل جیسے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے اور تعلیمی اداروں میں مزید ایک ماہ کی چھٹیاں دی جائیں۔
میڈیارپورتس کے مطابق وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کی زیرصدارت ایک اہم ہنگامی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سندھ نے ایئر پورٹ پر سکریننگ کیلئے ہیلپ ڈیسک کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے ،اجلاس میں تمام نجی اورسرکاری ہسپتالوں میں بھی فرنٹ لائن ڈیسک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت سندھ میں عوامی اجتماعات نہ کرنے سے متعلق ایڈوائزری بھی جاری کرے گا۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی ۔وزارت صحت کامزید کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز بھی منعقد نہ کروائے جائیں ۔
دریں اثنا وزیر صحت عذراپیچوہو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،وزیرصحت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ کیلئے بند کرنے کی تجویزدیدی۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں ،وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وزیراعلیٰ سندھ کو تجویز دی ہے کہ جب تک کورونا کو خطرہ منڈلا رہاہے اس وقت تک پی ایس ایل جیسے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے۔