پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونگے ،وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ

پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونگے ،وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ
پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونگے ،وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونگے ،کورونا وائرس سے پی ایس ایل کے میچز متاثر نہیں ہوں گے ۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کراچی میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے اور وزیر صحت سندھ کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونگے ،کورونا وائرس سے پی ایس ایل کے میچز متاثر نہیں ہوں گے ۔

ناصر شاہ کا کہناہے کہ کراچی میں پی ایل ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہونگے ،سکول بچوں کی حفاظت کیلئے بند کئے گئے ہیں ،انہوںنے کہاکہ شاپنگ سنٹرز اور دیگر جگہوں پر جانا عوام کیلئے اختیاری ہوتا ہے ،گراﺅنڈ اور دیگر جگہوں پر سپرے کئے جائیں گے ،سندھ حکومت اور نیشنل سٹیڈیم کااجلاس آج بھی ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی