’شعیب صاحب نے کہا کہ یہ تمہارے نام ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ۔۔۔‘ماہرہ خان کا ’دلہن کی دعا‘ پر ردعمل

’شعیب صاحب نے کہا کہ یہ تمہارے نام ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ۔۔۔‘ماہرہ خان کا ...
’شعیب صاحب نے کہا کہ یہ تمہارے نام ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ۔۔۔‘ماہرہ خان کا ’دلہن کی دعا‘ پر ردعمل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی خوبرواداکارہ ماہرہ خان کی دلہن کے روپ میں مانگی دعاکو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔علامہ اقبال کی نظم دعا کی ’بچے کی دعا‘کی زمین پر لکھی ’دلہن کی دعا‘کو آٹھ مارچ یعنی خواتین کے عالمی دن پر جاری کیا گیاتھا اور اسے دعائے ریم کا نام دیاگیا۔ اس دعا کے بول شعیب منصور نے لکھے ہیں اور انہوں نے اسے ماہرہ خان کے نام کیا ہے تاہم ماہرہ کہتی ہیں کہ یہ دعا تمام پاکستانی خواتین کے نام کی جانی چاہئے۔

اس حوالے سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان دلہن بنی بیٹھی ہیں جبکہ وہاں بیٹھا خواتین کا ایک گروپ کچھ ایسے کلمات اداکرتاہے جس میں دلہن کو شوہر کی خوشی اور خدمت کیلئے اپنا اپنا قربان کرنے کا کہا جاتا ہے تاہم دلہن(ماہرہ) انہیں درمیان میں ہی روک دیتی ہیں اور اس شادی کی بعد کی زندگی کو باہمی محبت ، احترام اور خوشیوں بھری ہونے کیلئے کچھ دعائیں گنگناتی ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیاہے۔اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہاکہ ،”شعیب صاحب نے کہا کہ یہ گانے تمہارے نام کیا ہے ،لیکن سچ یہ ہے کہ یہ گانا شعیب منصور کی جانب سے اس ملک کی تمام خواتین کے لئے ہے۔ ان کی لکھئے یہ دعاسنئے اور بار بار سنئے۔ ان تمام خواتین کے نام ۔ ان کے احترام اور وقار کے نام جو ان کے اندر موجود ہے، خداکیلئے بول ورنہ"۔

View this post on Instagram

Shoaib sb says that this is dedicated to me. Truth is this is dedicated to all the women of this country from the one and only Shoaib Mansoor. Listen and re-listen to the words penned down by him. To all the women - your worth and honor lies with you. Happy women’s day ♥️ Khuda ke liye Bol Verna.. ♥️

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

مزید : تفریح