محکمہ صحت کی پی ایس ایل میچز کراچی میں نا کروانے کی تجویز، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بڑا اعلان کر دیا

محکمہ صحت کی پی ایس ایل میچز کراچی میں نا کروانے کی تجویز، پاکستان کرکٹ بورڈ ...
محکمہ صحت کی پی ایس ایل میچز کراچی میں نا کروانے کی تجویز، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بڑا اعلان کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت سندھ نے شہر میں عوامی اجتماعات اور پی ایس ایل طرز کے ایونٹ پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے جس پر اب پاکستان کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ابھی پاکستان سپر لیگ کے پانچ میچز ہونا باقی ہیں لیکن اس سے قبل ہی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے باعث صوبائی حکومت سے شہر میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔اس حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ حکومت کے ساتھ اجلاسوں میں بھی شریک ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جو بھی ہیلتھ ایڈوائزری ہو گی اس پر پی سی بی مکمل عملدر آمد کرے گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update