نیب کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے سے متعلق کیس ،احتساب عدالت کاگارمنٹس فراڈ کیس میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا حکم

نیب کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے سے متعلق کیس ،احتساب عدالت کاگارمنٹس فراڈ ...
نیب کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے سے متعلق کیس ،احتساب عدالت کاگارمنٹس فراڈ کیس میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نیب کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے سے متعلق کیس میں گارمنٹس فراڈ کیس میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں نیب کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،پراسیکیوشن نے کہاکہ ملزم نے بچوں کے گارمنٹس کی کمپنی بنائی ،35 افراد نے سرمایہ کاری کی ،ملزم پر حصہ داروں کو منافع کی رقم نہ دینے کا الزام تھا۔
عدالت نے کہاکہ اس کیس سے عدالت کاقیمتی وقت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ،ریکارڈ کے مطابق صاف ظاہر ہے کہ یہ بزنس ٹرانزیکشن تھیں ۔احتساب عدالت نے گارمنٹس فراڈ کیس میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ سول معاملے کو کریمنل کیس میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ،نیب نے ایسا معاملہ دوبارہ پیش کیا تو عدالت سختی سے پیش آئے گی ۔