شہباز تتلہ کیس ، مفخر عدیل کہاں گرفتار ہوئے اور قتل کس طرح کیا ؟تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

شہباز تتلہ کیس ، مفخر عدیل کہاں گرفتار ہوئے اور قتل کس طرح کیا ؟تفتیش کے ...
شہباز تتلہ کیس ، مفخر عدیل کہاں گرفتار ہوئے اور قتل کس طرح کیا ؟تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ مفخر عدیل کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ وہ اتوار کی شام لاہور کے تھانے میں خود پیش ہوئے اور انہوں نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مفخر عدیل اتوار کی شام سات بجے لاہور کے تھانے کے افسر کے پاس پیش ہوئے کیونکہ ان کی والدہ پولیس کی حراست میں تھیں جس کے باعث نہ صرف پیش ہوئے بلکہ ان سے تفتیش بھی کر لی گئی ہے ۔مفخر عدیل سے جب ملازم اور اسد بھٹی کو سامنے بیٹھا کر تفتیش کی گئی تو انہوں نے اقرار کیا کہ وہ قتل میں ملوث ہے ، ذرائع نے بتایا کہ مفخر عدیل نے یہ بھی اعتراف کر لیاہے انہوں نے تیزاب کو چار مرتبہ تبدیل کیا تاکہ اس کی لاش مکمل طور پر جل جائے اور ہڈیاں بھی باقی نہ رہیں ۔

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ پولیس نے اپنی کارروائی ڈالنے کیلئے یہ کہنا شروع کر دیاہے کہ مفخر عدیل کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیاہے کیونکہ پولیس اس بات سے بچنا چاہتی ہے کہ اس راز سے پردہ نہ اٹھ جائے کہ جب مفخر عدیل خود پیش ہوئے اور ان کے ساتھ اس وقت دو اعلیٰ پولیس افسرا اور ایف آئی اے کا اعلیٰ افسر بھی تھے ۔پولیس نے اپنی کارکردگی پرسوالیہ نشان سے بچنے کیلئے کہنا شروع کر دیاہے کہ سی آئی اے کا سٹاف مفخر عدیل کو گلگت بلتستان سے گرفتار کر کے لایا ہے ۔امید کی جارہی ہے کہ انہیں آئندہ 48 گھنٹوں میں گرفتار ڈال کر سامنے لایا جائے گا ۔

مزید : قومی