انٹرنیشنل وومن ڈے شارجہ میں منایا گیا، تقریب میں پاکستانی خواتین کی شرکت

انٹرنیشنل وومن ڈے شارجہ میں منایا گیا، تقریب میں پاکستانی خواتین کی شرکت
انٹرنیشنل وومن ڈے شارجہ میں منایا گیا، تقریب میں پاکستانی خواتین کی شرکت

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر 8 مارچ 2020ءکو پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں انٹرنیشنل وومن ڈے منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔تقریب کا اہتمام پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے کیا۔ وومن ڈے کی تقریب میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور خواتین کے حقوق پر بات بھی کی گئی۔

اس موقع پر چودھری خالد حسین نے کہا کہ آج ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں کام کررہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جبکہ خواتین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بطریق احسن ادا کررہی ہیں۔ عورت کا تعلیم یافتہ ہونا اور معاشی طور پر بااختیار ہونا کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

پی ٹی آئی کی انفارمیشن سیکرٹری یاسمین کنول نے کہا کہ وہ خواتین خراج تحسین لے لائق ہیں جو محنت کر کے معاشرے میں اپنا مقام بنارہی ہیں۔ خواتین بزنس اور ملازمت کے شعبوں میں اپنی محنت سے خوب نام و مقام حاصل کررہی ہیں۔ یاسمین کنول نے خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خواتین کے عالمی دن کے انعقاد پر شریک خواتین کی طرف سے چودھری خالد حسین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان