”آسٹریلین ٹیم کو پاکستان آنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ بین ڈنک نے شاندار بات کہہ دی، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

”آسٹریلین ٹیم کو پاکستان آنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ بین ڈنک نے شاندار بات کہہ دی، ...
”آسٹریلین ٹیم کو پاکستان آنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ بین ڈنک نے شاندار بات کہہ دی، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینگروز کے یہاں آ کر کھیلنے سے انکار کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، اب یہ دونوں بورڈز پر منحصر ہے کہ دورہ کب ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بین ڈنک نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیارکی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور میرے خیال میں آسٹریلوی ٹیم کے یہاں آ کر کھیلنے میں کوئی امرمانع نہیں ہونا چاہیے۔ اب یہ دونوں بورڈز پر منحصر ہے کہ دورہ کب ہونا چاہیے۔ میں نے اپنے بچپن میں شعیب اختر اور رکی پونٹنگ کے مابین برتری کیلئے جنگ دیکھی ہے، اسی طرح کی کشمکش پاکستان کے میدانوں پر بھی دیکھنا چاہوں گا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، گزشتہ سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے لیکن اب نیا سیزن اور نیا چیلنج ہے، ہمیں کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات میسر ہیں، شائقین ہم سے بڑی توقعات رکھتے اور بڑے صبرسے بہتر نتائج کا انتظار کرتے رہے ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں ہوم گراﺅنڈ پر لاہور قلندرز کو ملنے والی سپورٹ خوش آئند ہے، شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کریں گے، کسی بھی فرنچائز لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں سے ہمیشہ بڑی توقعات وابستہ کرتی ہیں، جس بنیاد پر کسی کا انتخاب ہو اس کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -