کورونا وائرس کے اب تک کتنے کیسز سامنے آگئے؟ دنیا بھر سے انتہائی پریشان کن تفصیلات سامنے آگئیں

کورونا وائرس کے اب تک کتنے کیسز سامنے آگئے؟ دنیا بھر سے انتہائی پریشان کن ...
کورونا وائرس کے اب تک کتنے کیسز سامنے آگئے؟ دنیا بھر سے انتہائی پریشان کن تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اوراب تک دنیا بھر میں اس کے 1لاکھ 15ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود یورپ کے 30ممالک میں بھی یہ موذی وباءانتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جرمنی اورفرانس میں ایک ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور البانیہ اس وباءمیں مبتلا ہونے والا نیا یورپی ملک ہے جہاں گزشتہ روز وائرس کے دو مریض سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا یورپی ملک ہے جہاں اب تک 9ہزار 172مریض سامنے آ چکے ہیں اور 463اموات ہو چکی ہیں۔ یورپ میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس کے 15ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں اور 518 اموات ہو چکی ہیں۔
یورپ میں وائرس کا پھیلاﺅ حیران کن تیزی سے دیکھا جا رہا ہے۔ فرانس میں 24گھنٹوں کے دوران وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی اور سپین میں بھی مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 8گنا اضافہ ہوا ہے۔