دبلی پتلی لمبے قد کی لڑکیوں کو تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

دبلی پتلی لمبے قد کی لڑکیوں کو تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی
دبلی پتلی لمبے قد کی لڑکیوں کو تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکیوں میں دراز قامت اور سلم سمارٹ جسامت کو بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس قدوقامت کی لڑکیوں کے متعلق ایک انتہائی سنگین بات بتا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جن لڑکیوں کا قد زیادہ ہو اور وہ دبلی پتلی ہوں ان کے بانجھ ہونے کا خدشہ نسبتاً چھوٹے قد اور فربہ جسامت والی لڑکیوں کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ڈنمارک کے سنٹر فار کلینکل ریسرچ اینڈ پروینشن کے سائنسدانوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”دراز قد اور دبلی پتلی لڑکیوں کو اینڈومیٹریوسس (Endometriosis)نامی بیماری 10فیصد زیادہ لاحق ہوتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق اینڈومیٹریوسس نامی بیماری بہت عام پائی جاتی ہے اور ہر 10میں سے ایک خاتون کو لاحق ہوتی ہے۔ یہ ایسی بیماری ہے جس کی مریض خاتون کو حاملہ ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 7سے 13سال عمر کی 1لاکھ 70ہزار لڑکیوں کے ٹیسٹ کیے اور نتائج کا ان کی جسمانی ساخت سے موازنہ کیا۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر جولی آرریسٹرپ کا کہنا تھا کہ ”اینڈومیٹریوسس کے حوالے سے لڑکیوں کا ’باڈی میس انڈیکس‘(بی ایم آئی) بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جن لڑکیوں کا بی ایم آئی جتنا کم ہو انہیں یہ مرض اتنا ہی زیادہ لاحق ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس