پاکستان سے امریکہ براہ راست پروازیں، پاکستانی مسافروں کے لیے زبردست خوشخبری آنے والی ہے

پاکستان سے امریکہ براہ راست پروازیں، پاکستانی مسافروں کے لیے زبردست خوشخبری ...
پاکستان سے امریکہ براہ راست پروازیں، پاکستانی مسافروں کے لیے زبردست خوشخبری آنے والی ہے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی بحالی کے لیے جاری کوششوں کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے)کی ایک ٹیم پیر کے روز اسلام آباد پہنچ رہی ہے جہاں وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انسپکشن کرے گی اور اس کے بعد پی آئی اے کو امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی ایس اے کی ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاوہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کی انسپکشن بھی کرے گی۔ ٹیم ایوی ایشن سیکرٹری ناصر حسین جامی کے ساتھ جمعرات کے روز ملاقات بھی کرے گی جس میں ایوی ایشن اور سکیورٹی کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ٹیم ان تینوں ایئرپورٹس کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کے بعد اپنی حتمی رپورٹ جمع کروائے گی جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا کہ پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کی اجازت ملتی ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکی انتظامیہ اور پی آئی اے کے درمیان گزشتہ 2سال سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اگر ٹی ایس اے کی ٹیم انتظامات سے مطمئن ہو جاتی ہے تو پہلی بار رواں سال مئی سے پی آئی اے کی امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد