حارث رﺅف آج کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانیوں کو بے صبری سے انتظار تھا

حارث رﺅف آج کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانیوں کو بے صبری سے ...
حارث رﺅف آج کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانیوں کو بے صبری سے انتظار تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کو پشاور زلمی کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حارث رو¿ف اپنے دائیں پاو¿ں کی ایڑھی میں درد محسوس کررہے تھے تاہم ان کے ایم آرآئی اور سٹی سکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد لاہور قلندرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق اگر فاسٹ باﺅلر کو میچ کھلایا گیا تو فریکچر ہو سکتا ہے اس لئے ان کے معاملے میں ہم کسی طرح کا بھی رسک نہیں لینا چاہتے کیونکہ وہ ناصرف لاہور قلندرز بلکہ پاکستان کا بھی اثاثہ ہیں۔
لاہور قلندرز آج اہم میچ میں پشاور زلمی کیخلاف مدمقابل ہو رہی ہے اور لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ حارث رﺅف صحت یاب ہو کر آج کے میچ کیلئے ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں جو ایک مرتبہ پھر وکٹیں اڑاتے نظر آئیں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -