وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی کو کرونا وائرس ہونے کی خبریں، خود ہی ویڈیو پیغام جاری کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی کو کرونا وائرس ہونے کی خبریں، خود ہی ویڈیو پیغام ...
وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی کو کرونا وائرس ہونے کی خبریں، خود ہی ویڈیو پیغام جاری کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی اور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سید آصف حیدر شاہ نے خود کو کرونا وائرس ہونے کی تردید کی ہے۔

میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ مراد علی شاہ کے بہنوئی آصف حیدر شاہ کو کرونا وائرس ہوگیا ہے، وہ ایران سے پاکستان آئے تھے، انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے تاہم اب انہوں نے خود ہی ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن آصف حیدر شاہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے سرکاری امور کی سرانجام دہی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں اور منگل کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی شریک تھے۔

انہوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد