کرونا وائرس ،متحدہ عرب امارات سے اچھی خبر آگئی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات سے اچھی خبر ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 5 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے کرونا وائرس کے شکار 5 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاج کے بعد سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ جو 5 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ان میں 3 کا تعلق متحدہ عرب امارا، ایک کا مصر اور ایک کا تعلق مراکش سے ہے۔