’بے بی رحم کرو‘ دپیکا پڈکون نے ایسا فحش فوٹو شوٹ کرالیا کہ شوہر رنویر سنگھ نے بھی ہاتھ جوڑ لیے

’بے بی رحم کرو‘ دپیکا پڈکون نے ایسا فحش فوٹو شوٹ کرالیا کہ شوہر رنویر سنگھ ...
’بے بی رحم کرو‘ دپیکا پڈکون نے ایسا فحش فوٹو شوٹ کرالیا کہ شوہر رنویر سنگھ نے بھی ہاتھ جوڑ لیے

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کی جانب سے ایک غیر ملکی میگزین کیلئے انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے جس پر ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی ہاتھ جوڑ لیے ہیں۔

دپیکا پڈکون نے فرانسیسی فیشن میگزین ایلے کیلئے تازہ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں انہوں نے انتہائی بولڈ پوز دیے ہیں۔ ان کے اس فوٹو شوٹ کو جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے وہیں انہیں اس کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

دپیکا پڈکون نے اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو تبصروں کا طوفان امڈ آیا ، ان میں سب سے پہلا تبصرہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ رنویر سنگھ نے اپنی بیوی دپیکا پڈکون کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’بے بی رحم کرو یار ۔‘ رنویر سنگھ نے اپنے کمنٹ کے ساتھ ہاتھ جوڑنے یا معافی کی ایموجی بھی پوسٹ کی۔

مزید : تفریح