حیدر علی کی عمدہ بیٹنگ، شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

حیدر علی کی عمدہ بیٹنگ، شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
حیدر علی کی عمدہ بیٹنگ، شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے نوجوان کھلاڑی حیدر علی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نصف سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس دوران حیدر علی نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور اس طرح وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
حیدر علی نے لاہور قلندرز کیخلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 سال اور 160 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ دوسری جانب شعیب ملک نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -