مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے اپنے قائد نواز شریف کو لوٹا قرار دے دیا

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے اپنے قائد نواز شریف کو لوٹا قرار دے دیا
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے اپنے قائد نواز شریف کو لوٹا قرار دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے اپنے قائد میاں نواز شریف کو لوٹا قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود لوٹے ہیں، کیا ن لیگ نے 2008 اور 2013 میں لوٹے نہیں بنائے، ن لیگ خود لوٹے بنائے تو ٹھیک ہے کوئی اور بنائے تو غلط ہے۔ خیال رہے کہ نشاط ڈاہا مسلم لیگ ن کے ان ارکان اسمبلی میں شامل ہیں جنہوں نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرکے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

نشاط ڈاہا کا ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا ’اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں کیلئے کیا ملاقات نہیں کرسکتا، میرے حلقے کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟پارٹی شو کاز دے یا نکال دے ، میں سب کا جواب دوں گا، حمزہ شہباز کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے پارٹی سے نکال کر دکھائیں۔‘

انہوں نے شریف برادران کا لندن میں قیام بھی غلط قرار دے دیا اور ان کی پاکستان واپسی کا مطالبہ کردیا۔ نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں اکیلا چھوڑ کر خود دونوں بھائی باہر سیر کرنے چلے گئے، مریم نواز سے آج تک ملاقات نہیں ہوسکی، کیا پارٹی میں لوگ مر گئے کہ عطاءتارڑ کو قیادت دے دی گئی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور