’میں حکومت کا حصہ نہیں ‘ جہانگیر ترین دل کی بات زبان پر لے آئے

’میں حکومت کا حصہ نہیں ‘ جہانگیر ترین دل کی بات زبان پر لے آئے
’میں حکومت کا حصہ نہیں ‘ جہانگیر ترین دل کی بات زبان پر لے آئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی حکومتی اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں، وہ یوٹیلٹی سٹورز کو سب سے کم قیمت پر چینی فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس کا وعدہ کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی سماءکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر نے کہا کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں اور نہ ہی حکومتی اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے مارکیٹ سے کم ریٹ پر چینی فراہم کرنے کی آفر کی لیکن کچھ عناصر نے ان کی آفر کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی اور تاثر دیا کہ انہیں نوازا جا رہا ہے، میں نے یوٹیلٹی سٹورز کو خط لکھا کہ اپنی آفر واپس لے رہا ہوں۔

جہانگیر ترین نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے یوٹیلٹی سٹورز کو بتادیا تھا کہ وہ چینی 67 روپے کے حساب سے فراہم کریں گے، نیک نیتی کے ساتھ چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی آفر کی تھی، وعدہ کرتا ہوں کہ سب سے کم نرخ پر چینی فراہم کروں گا، چینی کا سیزن اب ختم ہونے والا ہے۔

مزید : قومی