کرونا وائرس سے خوفزدہ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،پاکستانی ڈاکٹروں کو بڑی کامیابی مل گئی

کرونا وائرس سے خوفزدہ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،پاکستانی ڈاکٹروں کو بڑی ...
کرونا وائرس سے خوفزدہ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،پاکستانی ڈاکٹروں کو بڑی کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جو پہلے 6 کیسز تھے ان میں سے ایک مریض ٹھیک ہوگیا ہے جسے جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہواجس میں اجلاس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات، مشیر قانون اور میئر کراچی سمیت چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلا مریض صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکا ہے جبکہ دوسرا مریض جو 67 سال کی عمر کا ہے اور وہ زیادہ خطرے کا مریض تھا وہ بھی منگل کو صحت یاب ہوگیا ہے اور اس کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے، کل اس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
ادھر اجلاس میںوزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گذشتہ روز 19 افراد کے ٹیسٹ کیے تھے جن میں 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، حیدرآباد کے کیس کے 2 قریبی روابط تھے جن میں ایک مثبت آیا ایک منفی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 افراد کے نمونے ابھی بھیجے گئے ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ سندھ میں اب تک 162 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 147 منفی ہیں۔

مزید :

قومی -