’پاکستان میں اب تک کرونا وائرس ایک سے دوسرے شخص کو منتقل نہیں ہوا‘ ڈاکٹر ظفر مرزا کا حوصلہ افزا انکشاف

’پاکستان میں اب تک کرونا وائرس ایک سے دوسرے شخص کو منتقل نہیں ہوا‘ ڈاکٹر ظفر ...
’پاکستان میں اب تک کرونا وائرس ایک سے دوسرے شخص کو منتقل نہیں ہوا‘ ڈاکٹر ظفر مرزا کا حوصلہ افزا انکشاف

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے تمام کیسز بیرون ملک سے آئے ، یہاں ایک سے دوسرے شخص کو وائرس منتقل نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عراق، ایران ، لندن ، دبئی کے ذریعے کرونا وائرس کے کیسز آئے ہیں، پاکستان میں اب تک وائرس ایک سے دوسرے شخص کو منتقل نہیں ہوا، پاکستان میں کرونا کے کیسز 19 ہیں لیکن شاید تھوڑی دیر میں 20 ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں، پاکستان میں کرونا کے تمام مریض ایئر پورٹس کے ذریعے آئے ہیں، ایئر پورٹس پر 88 ہزار لوگوں کی سکریننگ کی گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی