لاہور قلندرز نے پشاور زلمی سے میچ جیتنے کے لیے کیا منصوبہ بنا رکھا تھا ؟مین آف دی میچ فخر زمان نے بتا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز کے جارحانہ بلے باز فخرز مان نے کہا ہے کہ بہت عرصے بعد پرفارم کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور ٹیم مینجمنٹ کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اتنی بار فیل ہونے کے باوجود مجھے موقع دیا ۔میچ کی اختتامی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب پرفارمنس نہیں آتی تو بحثیت کھلاڑی آپ سوچتے ہیں کہ کہاں پر کیا غلطی ہو رہی ہے ،میں نے بھی اپنی غلطیوں پر کام کیا اور آج ٹائم لے کر کھیلا اور رزلٹ مثبت رہا ۔ایک سوال پر انہوں نے بتا یا کہ آج ہمارا پلان تھا کہ پہلے 6اوورز میں کوئی وکٹ نہیں دینی کیونکہ بعد میں آنے والے کھلاڑی بارہ تیرہ سکور کی اوریج بھی آسانی سے چیز کر سکتے ہیں ،اس پلان پر عمل کرتے ہوئے کامیابی ملی ۔