کیا واپس ہوٹل میں جا کر کامران اکمل کی کھنچائی کریں گے ؟رمیز راجہ کے سوال پر وہاب ریاض نے حیران کن جواب دے دیا

کیا واپس ہوٹل میں جا کر کامران اکمل کی کھنچائی کریں گے ؟رمیز راجہ کے سوال پر ...
کیا واپس ہوٹل میں جا کر کامران اکمل کی کھنچائی کریں گے ؟رمیز راجہ کے سوال پر وہاب ریاض نے حیران کن جواب دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن چند اوورز بہتر کر لیتے تو رزلٹ ہمارے حق میں آ سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سات باولرز ہیں اور ایک کپتان کے لیے یہ ایک اچھی بات ہوتی ہے ،ہمیں بس میدان میں تھوڑا سااچھا کھیل پیش کرنا ہو گا ۔رمیز راجہ نے سوال کیا کہ اگر کامران اکمل جلدی آوٹ نہ ہوتے تو میچ تبدیل ہو سکتا تھا ،کیا واپس جا کر کامران اکمل کی کھنچائی کریں گے ؟اس پر وہاب ریاض نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نہیں کسی کی بھی کھنچائی نہیں ہوگی ،ہم نے اچھا کھیلا ہے لیکن بد قسمتی سے اپنے پلان پر عمل نہ کرسکے ۔

مزید : PSL /PSL News Update