30 مارچ سے لاہور اور سیالکوٹ کا درمیانی فاصلہ صرف 41 منٹ کا رہ جائے گا

30 مارچ سے لاہور اور سیالکوٹ کا درمیانی فاصلہ صرف 41 منٹ کا رہ جائے گا
30 مارچ سے لاہور اور سیالکوٹ کا درمیانی فاصلہ صرف 41 منٹ کا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سے سیالکوٹ 91 اعشاریہ 47 کلومیٹر طویل موٹروے کا افتتاح 30 مارچ کو کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر پر 44 ارب روپے کی لاگت آئی ہے، نئی سڑک کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان کا فاصلہ محدود ہو کر 41 منٹ رہ جائے گا۔ نو تعمیر شدہ موٹروے کی 4لین ہیں اور اس پر 9 انٹر چینجز، 8 فلائی اوورز، 20 پل اور 18 انڈر پاسز تعمیر کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ 3 انڈسٹریل زون اور 2 یونیورسٹیاں بھی قائم کی جائیں گی ۔ اس موٹروے کو لاہور کے قریب کالا شاہ کاکو کے ذریعے ایم 2 اور این 5 سے جوڑا گیا ہے، یہ سڑک جی ٹی روڈ کے متوازی بنائی گئی ہے جو کامونکی ، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سمبڑیال سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ تک جائے گی۔