نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین اورسیکیورٹی عملے میں تصادم، ہلاکتیں

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین اورسیکیورٹی عملے میں تصادم، ہلاکتیں
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین اورسیکیورٹی عملے میں تصادم، ہلاکتیں

  

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی عملے اور متاثرین میں تصادم کے دوران  سیکیورٹی عملہ کی طرف سے لا ٹھی چارج اور فائرنگ سے سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سےتین افراد بعد میں دم توڑگئے۔

 موضع اٹاوہ میں قائم ہونے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیخلاف 70سے زائدمتاثرین نے احتجاج کیا کہ ان سے جو وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کی 336 کنال اراضی کو مبینہ جعل سازی سے اشٹام کی مدد سے اپنے نام کرلیاہے اوران کے واجبات 336 کروڑاداکیے جائیں، اگررقم نہیں دینی تو ان کوکمرشل پلاٹس دیے جائیں لیکن ان سے وعدے وفانہ کیے گئے۔

احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملہ اور مظاہرین آپس میں الجھ پڑے، عملہ نے مظاہرین پر لا ٹھی چارج اور فائرنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، تصادم اورگارڈزکی فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین افراد رانا عمران،محمد امجد اور تنزیل دم توڑگئے۔

مزید :

جرم و انصاف -رئیل سٹیٹ -علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -