یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو تین بجے سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ووٹ کی سیکریسی الیکشن کا حسن ہے، ووٹر کی مرضی جیسے چاہے ووٹ دے،2018 ویڈیو سکینڈل آیا بتایاگیاپیسہ چلاہے،2018 ویڈیولوگوں کے پاس تھی لیکن سامنے اب آئی،برائی کو جڑ سے ختم کریں پیسہ لینے والوں کا بتائیں،چاہتے ہیں الیکشن میں پیسے کا استعمال ختم ہو،آپ لوگ تمام کرداروں کو سامنے لائیں ،حالیہ الیکشن ویڈیوز میں صرف باتیں ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن میں علی حیدر گیلانی ویڈیوسکینڈل اور یوسف رضاگیلانی کی نااہلی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبرالیکشن کمیشن ارشادقیصر نے کہاکہ ویڈیو ز پہلے دیکھ چکے ہیں ،گزشتہ روز کہاتھا درخواستیں یکجاکریں،ویڈیو ز میں موجود تمام کرداروں کو فریق بنائیں۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر2 پٹیشنز میں سے ایک واپس لے لی گئی ،الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ عالیہ حمزہ کا پٹیشن واپس لینے پر بیان ریکارڈ کیا جائے۔الیکشن کمیشن میں درخواست گزار عالیہ حمزہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹریبونل میں کئی کئی سال کیسز چلتے ہیں فیصلہ نہیں ہوتا،مریم نواز اورامیدوار کے بیٹے کااعترافی بیان قوم نے سنا،الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ووٹ کی سیکریسی الیکشن کا حسن ہے، ووٹر کی مرضی جیسے چاہے ووٹ دے،2018 ویڈیو سکینڈل آیا بتایاگیاپیسہ چلاہے،2018 ویڈیولوگوں کے پاس تھی لیکن سامنے اب آئی،برائی کو جڑ سے ختم کریں پیسہ لینے والوں کا بتائیں، چاہتے ہیں الیکشن میں پیسے کا استعمال ختم ہو،آپ لوگ تمام کرداروں کو سامنے لائیں ،حالیہ الیکشن ویڈیوز میں صرف باتیں ہیں ۔
وکیل پی ٹی آئی ارکان نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت نہیں تھی،پی ٹی آئی نے ویڈیوز میں موجود ارکان کے بیان حلفی جمع کرا دیئے،الطاف ابراہیم قریشی نے بیان حلقی پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہ بیان حلفی کے ساتھ شناختی کارڈز نہیں ہیں ،آپ لوگ تمام کرداروںکو سامنے لائیں ،ملیکہ بخاری نے علی حیدر گیلانی ویڈیوز کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کر سنایا، ارشاد قیصر نے کہاکہ اللہ پاک سب کو رشوت جیسی لعنت سے دور رکھے،
ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ کیا ویڈیو ز میں موجود افراد کو پیسے ملے ہیں؟،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ نہیں پیسے نہیں لئے صرف آفر ہوئی ہے ،ارشادقیصر نے کہاکہ بار بار وہی ویڈیوز دکھائی جارہی ہیں ،کنول شوزب نے کہا کہ پوری قوم الیکشن کمیشن کی جانب دیکھ رہی ہے، ارشاد قیصر نے کہاکہ ان ویڈیو ز کو بطور ثبوت نہیں لے سکتے،جو لوگ ویڈیو بنا رہے ہیں انہیں بلائیں ،رشوت دینے اورلینے والا دونوں جہنم میں جائیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ اراکین ایک دوسرے ملتے رہتے ہیں ،الطاف ابراہیم نے کہاکہ جب پیسے کی آفرز ہوئیں بات اتنی بڑھی پھر بھی ملتے رہے ،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ رشوت کی آفر دینے والا علی حیدر گیلانی رکن پنجاب اسمبلی ہے،الطاف ابراہیم قریشی نے کہا ایوان کے ممبر غلط شخص سے کیوں ملے اور منع کیوں نہیں کیا،دیڈیو میں دونوں اطراف سے باتیں اور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔
رکن قومی اسمبلی جمیل خان نے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا،جمیل خان نے علی گیلانی کی پیشکش اور ویڈیو تفصیلات جمع کرائیں،بیان حلفی میں کہاکہ علی گیلانی نے مجھ سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا،جمیل خان نے کہاکہ پارٹی مفادات کے تحفظ کیلئے ملاقات کی ریکارڈنگ کی،بیان حلفی میں کہاگیا ہے کہ علی حیدرگیلانی سے ملاقات یکم مارچ کو ہوئی ،علی گیلانی نے مجھے مختلف لالچ دیا،رکن قومی اسمبلی فہیم خان بھی میرے ساتھ تھے،میں نے سب صورتحال سے پارٹی سینئرز کو آگاہ کیا،ویڈیو اور اس کے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق کرتا ہوں،الیکشن کمیشن کے بلانے پر بطور گواہ پیش ہوں گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو تین بجے سنایا جائے گا۔