عرشی خان نے اپنا خواب پورا کرلیا

عرشی خان نے اپنا خواب پورا کرلیا
عرشی خان نے اپنا خواب پورا کرلیا
سورس: Instagram/arshikofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے   رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی متنازع کنٹسٹنٹ عرشی خان نے ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا، عرشی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے ہمیشہ ایک خواب دیکھا تھا کہ میں اپنے خوابوں کے شہر ممبئی میں اپنا گھر بناؤں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا خواب پورا ہوگیا۔‘

اپنے انٹرویو میں عرشی خان نے کہا کہ ’میں کل رات تک کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی لیکن اب ممبئی میں میرا اپنا ذاتی گھر ہے اور مجھے خود پر بےحد فخر بھی محسوس ہورہا ہے، میں اپنے رب کی بےحد شکرگزار ہوں کہ جو ہر اچھے برے وقت میں میرے ساتھ ہوتا ہے اور مجھے بےشمار نعمتوں سے نوازتا ہے۔‘

عرشی خان نے کہا کہ ’میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کروں گی کیونکہ اُنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور اس کے ساتھ ہی خصوصی طور پر سلمان خان اور بگ باس کا بھی شکریہ ادا کروں گی،ممبئی میں یہ میری پہلی پراپرٹی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ نئے گھر میں منتقل ہونا ’سر درد ‘ ہوسکتا ہے لیکن میرے لیے یہ تفریح کا ماحول لگ رہا ہے۔‘

عرشی نے کہا کہ ’میں اپنے نئے گھر میں چیزوں کو اپنے طریقے سے ڈیزائن کر رہی ہوں جبکہ اس ضمن میں ڈیزائنرز بھی میری مدد کر رہے ہیں اور وہ ایسی چیزیں بنا رہے ہیں جس طرح میری خواہش ہے،میرے نئے گھر کی ڈیزائننگ کا زیادہ تر کام ختم ہوگیا ہے۔‘

واضح رہے کہ عرشی خان اس سے قبل بگ باس کے سیزن 11 میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں اور بگ باس کی وجہ سے ہی عرشی خان کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔

مزید :

تفریح -