تحریک انصاف کے اہم رہنما کورونا کا شکار ہوگئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
قاسم سوری کے مطابق دو روز سے انکو بخار کی شکایت تھی، کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد قاسم سوری نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے قوم سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما منظور وٹو اور زین قریشی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔