لوگ سیاست کی پیشگوئیاں کرتے رہے لیکن ملالہ یوسفزئی نے کیا کام کرنے کی ٹھان لی؟

لوگ سیاست کی پیشگوئیاں کرتے رہے لیکن ملالہ یوسفزئی نے کیا کام کرنے کی ٹھان ...
لوگ سیاست کی پیشگوئیاں کرتے رہے لیکن ملالہ یوسفزئی نے کیا کام کرنے کی ٹھان لی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ پروگرامنگ پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ دی نیشن کے مطابق اس معاہدے کے تحت ملالہ یوسف زئی ایپل ٹی وی پلس کے لیے مختلف ڈرامے اور شوز تیار کریں گی جن میں کامیڈی شوز، دستاویزی فلمیں، اینی میشن فلمیں اور بچوں کی سیریز شامل ہوں گی۔

اس معاہدے کے متعلق ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ”میں ایسی کہانیوں کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں جو خاندانوں کو جوڑتی ہیں، لوگوں کو باہم دوست بناتی اور تحریکیں اٹھاتی ہیں اور بچوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ایسی کہانیوں کو زندہ رکھنے کے لیے مجھے ایپل سے بہتر کوئی پارٹنر نہیں مل سکتا تھا۔ اس کے لیے میں ایپل کی مشکور ہوں۔“رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی ایپل ٹی وی پلس کے لیے بالخصوص ایسے پراجیکٹس پر کام کریں گی جن میں خواتین اور بچوں کو درپیش مشکلات اور ان کی ضروریات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ 

مزید :

تفریح -