سپیکر قومی اسمبلی نے سینئر پارلیمنٹرینز کونسل کے قیام کی منظوری دیدی

سپیکر قومی اسمبلی نے سینئر پارلیمنٹرینز کونسل کے قیام کی منظوری دیدی
سپیکر قومی اسمبلی نے سینئر پارلیمنٹرینز کونسل کے قیام کی منظوری دیدی

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی نےسینئر پارلیمنٹرینز کونسل کے قیام کی منظوری دے دی،کونسل کی صدارت  اسد قیصر کریں گے، نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر پارلیمنٹرینز کونسل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،کونسل میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے سید فخر امام، شفقت محمود، پرویز خٹک،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس( جی ڈی اے )سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور ایم کیو ایم پاکستان سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی شامل ہیں،کونسل میں بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد حسین مگسی، پاکستان مسلم لیگ سے طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ن سے رانا تنویر حسین، سردار ایاز صادق اور چوہدری محمود بشیر ورک شامل ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی سے راجہ پرویز اشرف، آفتاب شعبان میرانی، متحدہ مجلس عمل پاکستان سے شاہدہ اختر علی، پلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل کونسل کا حصہ ہیں، سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کونسل کے سیکرٹری جبکہ قومی اسمبلی کا شعبہ قانون سازی کونسل کے سیکرٹریٹ کے فرائص سرانجام دیں گے،کونسل کے 9 نکات پر مشتمل ٹی آو آرز جاری کر دیئے گئے  ہیں ۔

ٹی او  آرز کے مطابق سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر باہمی احترام پر استوار پارلیمانی روایات کا فروغ ہوگا ،پہلی مرتبہ پارلیمان کا حصہ بننے والے اور نوجوان ممبران اسمبلی کو پارلیمانی امور کو بہتر طور پر سمجھانے اور ایوان میں ہونے والی بحث کے معیار کو مذید بہتر بنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی۔ایوان میں ایک دوسرے پر الزام تراشی اور جملہ بازی کے بجائے عوامی اہمیت کے حامل موضوعات پر بحث کی حوصلہ افزائی۔ قومی اسمبلی کے ایوان اور پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات کی روک تھام،سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر جمہوری اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے چئیر کی طرف سے دی جانے والی رولنگز کی تکریم اور  ایوان میں نسلی، جنسی اور مذہبی بنیاد پر بولے جانے الفاظ اور نعرے بازی سے اجتناب کو یقینی بنانا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -