شمسی طوفان کی زد میں آکر سٹار لنک کی سٹیلائیٹس کی تباہی کے بعد نئی سٹیلائیٹس مدار میں پہنچ گئیں، ایلون مسک نے ویڈیو شیئرکردی

شمسی طوفان کی زد میں آکر سٹار لنک کی سٹیلائیٹس کی تباہی کے بعد نئی سٹیلائیٹس ...
شمسی طوفان کی زد میں آکر سٹار لنک کی سٹیلائیٹس کی تباہی کے بعد نئی سٹیلائیٹس مدار میں پہنچ گئیں، ایلون مسک نے ویڈیو شیئرکردی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی ’سٹار لنک‘ کی 40سیٹلائٹس چند ہفتے قبل ایک شمسی طوفان کی زد میں آ کر تباہ ہو گئی تھیں، ان کی جگہ اب نئی سیٹلائٹس لانچ کر دی گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سٹارلنک، سپیس ایکس ہی کی ایک ذیلی کمپنی ہے جو سیٹلائٹس کے ذریعے پوری دنیا کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کے عزم پر کاربندہے اور اب تک دنیا کے بیشتر حصے کو کوریج دے چکی ہے۔ 

سپیس ایکس نے سٹار لنک کی 49سیٹلائٹس فروری میں لانچ کی تھیں جو ابتدائی مرحلے میں زمین کے مدار میں موجود تھیں جب شمسی طوفان آیا اور ان میں سے 40 سیٹلائٹس کو تباہ کر دیا۔ ان کی جگہ اب سپیس ایکس نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے48نئی سیٹلائٹس لانچ کر دی ہیں۔ ایلون مسک کی طرف سے ان سیٹلائٹس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”مزید 48سٹارلنکس مدار میں پہنچ گئیں۔“

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -