پی ایس ایل 8ملتان سلطانز ، پشاور زلمی میں آج میچ
راولپنڈی(اے پی پی):پاکستان سپر لیگ میں آج واحد میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے، جو ٹیم جیتے گی وہ پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لے گی دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ، محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کر رہے ہیں پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی زیرقیادت میں میدان میں اترے گی واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے 8 ، 8پوائنٹس ہے ، یہ میچ جو ٹیم جیتے گی وہ ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی ملتان سلطانز ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کا میچ جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گے پشاور زلمی کے قائد بابر اعظم نے کہا کہ کوئٹہ سے شکست کے باوجود آج میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔