ایشین مینز سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز کل دوحہ میں ہوگا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)ایشین مینز سنوکر چیمپئن شپ 11 مارچ سے 19 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق چیمپئن شپ کےلئے ایسوسی ایشن نے 2 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے ، محمد سلطان اور شان نعمت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دونوں کیوئسٹ آج کراچی سے دبئی ایئرلائن کے لئے ذریعے دوحہ روانہ ہوں گے ایسوسی ایشن کے مطابق دونوں بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کے لئے جارہے ہیں۔