لاہور آرٹس کونسل میں نئے سلسلے ” جانیے الحمراء “پر اہم نشست کا انعقاد
لاہور ( فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل میں نئے سلسلے ” جانیے الحمراء “پر اہم نشست کا انعقادکیا گیا۔چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ نے ”جانیے الحمراء“ کمپین کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔پہلے سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراءمحمد عارف، صبح صادق ، منیٰ ہارون،نوین روما نے شرکاءکو الحمراءسے متعلق بتایا۔ چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ الحمراءپا کستان میں ادب وثقافت کو پروموٹ کرنے والا شاندار ادارہ ہے،الحمراءبے حد خوبصورت جگہ ہے،یہاں محبت بانٹنے کے لئے محفل سجتی ہیں،”جانیے الحمراکو “کے سیشن میں شرکت کرنے والوں کو ایمبسیٹڈ آف الحمراءقرار دیا جائے گا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءنازیہ جبیں نے کہا کہ قاسم علی شاہ کی الحمراءکے لئے شاندار خدمات دیکھ رہی ہوں ۔”جانیے الحمراءکو “ایک باقاعدہ سلسلہ ہے جو جاری رہے گا۔ترجمان الحمراءکے مطابق قاسم علی شاہ عصرِ حاضرکے ایک عظیم استاد اورمقبول ترین ٹرینر ہیں۔ نوجوانوں کی ذہنی آبیاری،اخلاقی بہتری اور شخصی تعمیر پر برس ہا برس سے اپنی خدمات نبھا رہے ہیں۔قاسم علی شاہ وہ مقبول ترین استاد ہیں جن کے افکار سے کروڑوں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔