جنت مرزا سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں
لاہور ( فلم رپورٹر) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے 22 سالہ جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 22 ملین ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ 22 ملین فالورز حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ سب سے یونہی ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی۔