الیکشن کمیشن کا چوہدری شجاعت کو صدر تسلیم کرنےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج 

 الیکشن کمیشن کا چوہدری شجاعت کو صدر تسلیم کرنےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)چوہدری وجاہت حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری شجاعت کو صدر تسلیم کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،چوہدری وجاہت حسین کی جانب سے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ہوا جس میں چوہدری وجاہت حسین صدر منتخب ہوئے ، الیکشن کمیشن کو تما م دستاویزات جمع کروائیں جو اس نے مستردکر دیں ،الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر ڈیکلئیر کر دیا۔انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد چوہدری شجاعت حسین صدر نہیں رہے ، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،عدالت انٹرا پارٹی الیکشن کی روشنی میں چوہدری وجاہت حسین کو صدر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
چوہدری شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -