پی ٹی آئی رہنماﺅں،ورکرز پر بے بنیاد پرچے درج کئے گئے، محمود الرشید

 پی ٹی آئی رہنماﺅں،ورکرز پر بے بنیاد پرچے درج کئے گئے، محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگار خصوصی) پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں اور ورکرز پر بے بنیاد پرچے درج کئے گئے ،ہم پولیس گردی اور مقدمات درج کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں ہم ان ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا ہمارے درجنوں کارکنوں گرفتار کیے گئے ہیں ایک کارکن شہید بھی ہوا انہوں نے کہا کہ25 مارچ تک ہماری عبوری ضمانت منظور ہوئی ہے ہمارا کارکن شہید ہوا اور ہمارے ورکرز پر تشدد کیا گیا ہماری لیڈر شپ کیخلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہم نے ریلی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے بات کی تھی اس موقع پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ الیکشن ملتوی ہوجائے ویڈیو کلپس موجود ہے کہ ہمارے ورکر پر تشدد کیا گیا ہم نے ایف آئی آر جمع کرانے کی کوشش کی لیکن حکومت نے الٹا ہمارے خلاف مقدمہ درج کرادیا ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔
محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -