عمران خان مستقبل کی کرن ہے اسے کوئی نہیں بجھا سکتا ، شبلی فراز
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک مفلوج ہو چکا ہے پاکستان میں افراتفری کی صورت پیدا کی جارہی ہے، لیڈر کے خلاف کیس بنائے جارہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہیں،ایک بلوچستان سے کیس دائر کیا گیا،عمران خان کے خلاف 78سے زائد کیس دائر کئے گئے،مہنگائی کی صورتحال میں لوگوں کا دھیان ہٹایا جارہا ہے،کل ایک پرامن ریلی کا انعقاد ہونا تھا جو الیکشن کا کمپین تھا اس پر حملہ کیا گیا،عمران خان مستقبل کی کرن ہے اسے کوئی نہیں بجھا سکتا ہے،خان صاحب کو گرفتار کرنا اس ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا،عمران خان پاکستان کی بقا اور نوجوانوں کی جنگ لڑرہا ہے۔
شبلی فراز